حکمران اصل مسائل سے توجہ ہٹانے اور اپنی مدت حکمرانی کو طول دینے کے لئے مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔ مصطفی خان
طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات نہیں بلکہ مذاق رات ہے
پاکستان عوامی تحریک رہنما انچارج میڈیا سیل مصطفی خان نے کہا ہے کہ حکمران اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے اور اپنی مدت حکمرانی کو طول دینے کے حیلے بہانے تلاش کر رہی ہے اسی لئے مذاکرات کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنرل سیکرٹری عوامی تحریک راولپنڈی ملک طاہر جاوید سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری ملک انصار، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، میاں بابر حسین اور دیگر شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ جن دہشت گردوں نے بے گناہ معصوم انسانوں کا ناحق خون بہایا ہو، جو حکومت کی رٹ تسلیم کرنے سے انکاری ہوں، کئی ہزار بے گناہ شہریوں کے قاتل ہوں ان کے ساتھ مذاکرات کرنا ناکامی اور وقت کا ضیاع ہے۔ طالبان کی طرف سے مذاکراتی ٹیم میں بھی طالبان دوست اور حکومتی مذاکرتی ٹیم میں بھی اسی سوچ کے حامل نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جب تک حکومتی رٹ کو تسلیم کر کے اسلحہ پھینک کر ہتھیار نہ ڈالیں ان سے مذاکرات کرنا حکومت کی ناکامی اور بزدلی تصور ہوگا۔


تبصرہ