جموں کشمیر عوامی تحریک نے ضمنی الیکشن میں کسی بھی امیدوار یا جماعت کی حمایت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ترجمان
عوامی تحریک کرپٹ نظام کو مسترد کر چکی ہے، اس نظام کے ہوتے ہو ئے ہم انتخابات کا حصہ نہیں بنیں گے
جموں کشمیر عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت موجودہ کرپٹ نظام کو مسترد کر چکی ہے اور قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری عوام کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر اس عوام دشمن نظام کو ٹھوکر مار چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ہماری جماعت نے کسی امیدوار یا جماعت کی حمایت کا اعلان نہیں کیا اور ہم نہ ہی کسی کی سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے ایک اخبار میں چھپنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی جماعت، امیدوار یا کارکنان جموں کشمیر عوامی تحریک یا کسی کے ذہن میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہئیے، ہماری جماعت اس نظام کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔ اس نظام کے ہوتے ہوئے ہم ہرگز ہرگز کسی بھی انتخابی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے۔


تبصرہ