پاکستانی حکمران ملک کو ترقی دینے کی بجائے اپنے خاندان کو ترقی دینے کے لئے برسراقتدر آتے ہیں۔ مصطفی خان
ملک دشمن قوتیں پاکستان کو ناکام ریاست قرار دلوا نا چاہتی ہیں، مقتدر طبقے کو ’’مکروہ سیاست‘‘ سے فرصت نہیں۔ غلام علی خان
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما انچارج میڈ یا سیل مصطفی خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ جن ملکوں نے ترقی کی انہوں نے عوام کو خوشحال بنایا، کسانوں مزدوروں تاجروں کو خوشحالی دی۔ ملک میں امن و امان قائم کیا، عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا۔ پاکستانی حکمران ملک کو ترقی دینے کی بجائے اپنے خاندانو ںکو ترقی دیتے ہیں۔ اپنی نسلوں کو طاقتور بنانے کے لئے اقتدار میں آتے ہیں۔ ان ظالم حکمرانوں کے ایجنڈے میں عوامی ہمدردی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہا انہوںنے گزشتہ روز اسلام آبادمیڈیا سیل میںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ امن وامان کی صورت حال ابتر ہوچکی، کراچی کوئٹہ اور ملک کے دیگرشہروں سے ہزاروں دہشگرد گرفتا ر کئے گئے اور سارے رہا کر دئیے گئے جس سے ملک میں میں دہشت گردوں کو تحفظ ہواور امن و امان کی صورتحال اتنی بگڑ چکی ہے کہ حکومتی رٹ کاوجود کہیں نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کراچی میں فائرنگ، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے جاری سلسلہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید ترین مذمت کی اورکہا ہے کہ کراچی کی صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے جس پر ہر پاکستانی دکھی ہے۔ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو ناکام ریاست قرار دلوا کر اپنے مذموم مقاصدحاصل کرنا چاہتی ہیں مگر افسوس پاکستان کے مقتدر طبقے کو ’’مکروہ سیاست‘‘ سے فرصت نہیں۔ قوم کو اپنی ترجیحات بدلنا ہونگی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے عناصر پر کڑی نگاہ رکھنا ہو گی جو ملک کی سالمیت کے دشمن ہیں۔


تبصرہ