حافظ محمد طلحہ انصاری کی تقریب دستار فضیلت آج بروز ہفتہ کمیونٹی سنٹر آبپارہ، اسلام آباد میں منعقد ہوگی
معروف علماء کرام، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماعمرریاض عباسی، ابراررضاایڈوو کیٹ، شمریزاعوان خصوصی شرکت کریں گے
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما انچارج میڈیا سیل مصطفی خان کے بھانجے، حافظ محمد یوسف انصاری کے صاحبزادے حافظ محمد طلحہ انصاری کی دستار فضیلت آج بروز ہفتہ دن 12 بجے کمیونٹی سنٹر آبپارہ میں منعقد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق حاففظ محمدطلحہ انصاری نے اقراء روضۃ الاطفال ٹرسٹ اسلام آباد سے قرآن پاک مع ترجمہ حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے، جن کی دستار فضیلت کی خصوصی تقریب میں حضرت قاری محمد ہارون خطیب جامع مسجد نورقدیمی، اورامیر اقرایء روضۃ الاطفال حضرت علامہ قاری محمدایوب انصاری خطیب جامع مسجد خضریٰ، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما عمریاض عباسی، ابرار رضاایڈووکیٹ، علامہ شمریزا عوان کے علاوہ دیگر جیدعلماء اور پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رہنما خصوصی شرکت کریں گے۔


تبصرہ