فیصل آباد: کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر ہی ملک میں معاشی استحکام آ سکتا ہے: غلام محمد قادری
فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پوری قوم کو شعور دیا کہ موجودہ کرپٹ نظام کے اندر رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے اور اب لوگ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کے ساتھ متفق ہو کر ایک کروڑ نمازیوں کے صف میں شامل ہونے کے لئے کشاں کشاں چلے آرہے ہیں۔ کارکن ایک کروڑ نمازیوں کی تیاریوں کے لئے دن رات ایک کر دیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کوعوام تک پہنچانے کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹانا کارکنوں پر فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی آفس میں صوبائی حلقہ جات کے ناظم نشرواشاعت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی حلقہ 61 کے ناظم نشرواشاعت رانا عبدالجبار، تحصیل جڑانوالہ سے ملک عاشق اعوان۔ پی پی 65 سے رانا محمد ادریس بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے تبدیلی کے ایجنڈے کو عوام تک پہنچانے کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے پہلے بھی اہم رول ادا کیا اور آنے والے وقت میں بھی میڈیا کا کردار اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش تک کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور موجودہ حکومت کوئی واضع معاشی پالیسی نہیں دے سکی۔ معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ استحصالی اور کرپٹ انتخابی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور غریب عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر مل سکیں۔


تبصرہ