ظلم، مہنگائی، بیروزگاری اور لوٹ مار کا خاتمہ کرپٹ نظام کے خاتمے سے ممکن ہیں۔ اشتیاق میر ایڈووکیٹ
موجودہ نظام انتخاب غریبوں، تاجروں، مزدوروں اور کسانوں کیلئے نہیں چند خاندانوں کے لئے ہے
عوام کو اپنے آئینی، قانونی وجمہوری حقوق کے حصول کیلئے پر امن احتجاج کیلئے باہر نکلنا ہو گا
عوام رابطہ مہم کو تیزاور موثر بنانے کے لئے لائحہ عمل کو موثر بنانیا جارہا ہے
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد فیڈرل ایر یاکے صدر ا شتیاق میر ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ کرپشن، مہنگائی، لاقانونیت، بد امنی اور دہشت گردی کی اصل بنیاد موجودہ نظام ہے۔ یہ نظام انتخاب غریبوں، تاجروں، مزدوروں اور کسانوں کیلئے نہیں چند خاندانوں کیلئے ہے۔ عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم، مہنگائی، بیروزگاری اور لوٹ مار کاخاتمہ کرپٹ نظام کے خاتمے سے ہی ممکن ہے، جس کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان ملک کے طول و عرض میں برسرپیکار ہیں، وہ دن دور نہیں جب ایک کروڑ نمازیوں کاحدف حاصل کرلیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آئندہ کی حکمت عملی اور مصطفوی انقلاب کی دعوتی رابطہ مہم کو مزید موثر بنانے کے لئے مشاورتی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نظام انتخاب ان لوگوں کیلئے ہے جو خود اور انکی نسلیں بدل بدل کر پچھلے 66سالوں سے اقتدار میں آ رہے ہیں۔ یہ سسٹم ان کروڑوں عوام کا نہیں بلکہ ان لٹیروں کا ہے جو چور دروازوں سے منتخب ہو کر باری باری آتے ہیں اور غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں اور عوام کو کچھ نہیں ملتا۔ پاکستان عوامی تحریک کی بیداری شعور عوامی مہم جاری ہے اور سوئے لوگوں کو جگا رہے ہیں، لوگوں کو جھنجوڑ رہے ہیں کہ اپنے حق مانگنے کیلئے باہر نکلیں۔ عوام گھروں میں بیٹھ کر بھوک کی آگ میں جلنے کی بجائے اپنے آئینی، قانونی وجمہوری حقوق کے حصول کیلئے پر امن احتجاج کیلئے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، اقتدار اور حکومت پر قابض لوگ عوام کو کچھ نہیں دیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کی بیداری شعور مہم کے ذریعے لوگوں کو انقلاب کی فائنل کال کیلئے تیار کیا جا رہا ہے ہے۔


تبصرہ