کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد میں ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے موقف اور دھرنے کہ حمایت کرتے ہیں۔ غلام مصطفی خان
دہشت گردی کا ناسور ملک کا امن چاٹ رہا ہے، حکمران ناکام ہو چکے۔ پاکستان عوامی تحریک
انچارج میڈیا سیل پاکستان عوامی تحریک مصطفی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور سمیت پورے ملک میں جاری مجلس وحدت المسلمین کے دھرنوں اور مجلس وحدت المسلمین کے موقف کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ میں دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل وفاقی وصوبائی حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے ساتھ مسلسل ہونے والے ظلم وجبر کا سدباب کیا جائے اور واقعہ میں ملوث درندوں کو گرفتار کر کے عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے ہزارہ برادری کے ساتھ ہونے والے دہشت گردی کے المناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کی شہادت بڑا سانحہ ہے، کروڑوں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس پالیسی بنا کر فوراً عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ آگ اور خون کا کھیل کھیلنے والے سفاک درندے انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔


تبصرہ