امن، اتحاد، نظم اور قربانی کے اسلحہ سے پاکستان میں سبز انقلاب آئے گا
پاکستان قائد اعظم کا دیا گیا تحفہ ہے جسے حکمرانوں نے تجارتی مفادات کیلئے عالمی
طاقتوں کے ہاتھ گروی رکھ دیا گیاہے
عمرریاض عباسی کا پاکستان عوامی تحریک کے تحت مصطفوی ورکرز کنونشن میں شریک کارکنوں
سے خطاب
اسلام آباد( )18جنوری 2013ء پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی نے کہا ہے کہ امن، اتحاد، نظم اور قربانی کے اسلحہ سے پاکستان میں سبز انقلاب آئے گا اور ایک جان بھی تلف نہیں ہو گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پوری قوم کے ساتھ مل کر پاکستان پر قابض سٹیٹس کو سے صبح انقلاب یا صبح شہادت تک جنگ لڑیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک فیصلہ کن مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہے، جس دن یوم انقلاب کا آغاز ہو گا لٹیرے پاکستان چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔ جمہوریت کے نام پر ملک میں مجبوریت کا نظام اور شہنشاہیت مسلط ہے، جس کے باعث آمریت اور بربریت کا راج ہے۔ حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپنے کاروبار کو دنیا بھر میں پھیلانے اور تقویت دینے کے لئے اقتدار پر مسلط ہوئے ہیں۔ غریب عوام، دہشت گردی، کرپشن کوئی ان کاایجنڈا نہیں ہے۔ عوام کو ڈاکوؤں، لٹیروں، مہنگائی اور بے روز گاری کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ پاکستان قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا دیا گیا تحفہ ہے جسے حکمرانوں نے تجارتی مفادات کیلئے عالمی طاقتوں کے ہاتھ گروی رکھ دیا گیاہے۔ موجودہ حکمران مشرف اور زرداری کی پالیسیوں کا تسلسل ہیں۔ ایسے جعلی وزیر اعظم کا گریبان پکڑ ا جائے جو عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔
اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے تحت ہونے والے مصطفوی ورکرز کنونشن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرملک افضل، انصار ملک، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، ابرار رضا ایڈووکیٹ، ملک طاہر جاوید، بھی سٹیج پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو بڑی سے بڑی طاقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے اور انہیں NO کہنے کی جرات رکھتی ہو۔ موجودہ کیبنٹ میں ویژن رکھنے والا ایک بندہ بھی نہیں ہے۔ حکمرانوں نے پاکستان کو افریقہ کے آخری درجہ کا حامل ملک بنا دیا ہے۔ حکمران قوم کو فرسٹریشن کا شکار کر کے پاگل بنا رہے ہیں۔ پاکستان اللہ اور اسکے رسول ﷺ کا عطا کردہ عطیہ ہے۔ موجودہ نظام سے بغاوت کر کے ہی اس تحفے کی حفاظت ہو سکتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان طبقہ آگے آئے اور ڈاکٹر طاہر القادری کی نماز انقلاب کا حصہ بن کر تکمیل پاکستان میں اپنا کردار ادا کریں۔


تبصرہ