لاہور: پاکستان عوامی تحریک کا تنظیمی اجلاس
پاکستان عوامی تحریک علامہ اقبال ٹاؤن سیکٹر اے، بی، سی اور ڈی کی مشترکہ اجلاس منہاج ماڈل سکول ٹھوکر نیاز بیگ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت محترم چوہدری ذوالفقار کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محترم قاری اشتیاق صاحب نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں محترم راجہ ندیم نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سلطان جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک لاہور، راجہ ندیم کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک لاہور، محترم دلشاد، محترم قاری اشتیاق اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے تمام سیکٹرز کے صدور سے عوامی رابطہ مہم کی رپورٹس لی گئیں اور عالمی میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کے سلسلے میں ورکنگ کا جائزہ بھی لیا گیا۔
تبصرہ