چکوال: پاکستان عوامی تحریک کا تنظیمی اجلاس
چکوال: عالمی میلاد کانفرنس ضلع چکوال کی تیاریوں کے حوالے سے چاروں تحصیلوں چکوال، تلہ گنگ، چوآ سیدن شاہ، کلر کہار کے عہدیداران کا اجلاس ضلعی دفتر پاکستان عوامی تحریک میں منعقد ہوا جس کی صدارت کوآرڈینیٹر راولپنڈی ڈویژن ملک مظفر اعوان نے کی۔ انہوں نے عالمی میلاد کانفرنس چکوال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ لی۔ انہوں نے اس موقع پر پروگرام کو کامیاب سے کامیاب تر بنانے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر حاجی مزمل عباس کو پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال کا صدر چنا گیا۔ اس میٹنگ میں تلہ گنگ سے ملک اشرف اقبال، محمد نعیم جبکہ تحصیل چوآسیدن شاہ سے شہزاد قیوم، تحصیل کلرکہار سے سید حامد اور عامر قادری اور چکوال سے حاجی عبدالغفور شیخ، حاجی مزمل عباس، محمد احسان سنی، حافظ محمد خان، ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، طاہر اعوان ایڈووکیٹ، غلام رضا اعوان، حاجی نیاز حسین اور میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال توقیر مغل نے نمائندگی کی۔ اس عالمی میلاد کانفرنس کو کامیاب تر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔


تبصرہ