انقلاب امیروں کی نہیں غریبوں کی ضروت ہے۔ عمر ریاض عباسی
کروڑوں، اربوں کرپشن کرنے والے نہیں چاہتے کہ غریب کا مقدر بدل
سکے
عوام کی بڑی تعداد ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے سے متفق ہوکر پاکستان عوامی تحریک کے
جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں
پاکستان
عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے کہا ہے کہ اب انقلاب الیکشن
کے ذریعے نہیں عوام کے ذریعے آئے گا۔ نظام عوامی طاقت سے بدلے گا۔ جمہوری، سیاسی اور
عوامی طریقے سے نظام بدلنے کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کو وہ نظام دیں گے جس میں
کرپشن، رشوت، دھن، دھونس، دھاندلی، غنڈہ گردی نہیں ہو گی۔ اسلام آباد میڈیا سیل کے
مطابق وہ گزشتہ روز ایک کروڑ نمازیوں کی صف بندی میں مصروف مصطفوی کارکنان کے ماہانہ
اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، جبکہ اس موقع پر ریاست علی خان، انصار ملک، جاوید اصغر ججہ،
عرفان قادری، مصطفی خان، شاہد شنواری اور دیگر بھی موجود تھے۔
عمر ریاض عباسی نے کہا کہ انقلاب امیروں کی نہیں بلکہ ہمیشہ غریبوں کی ضرورت رہا ہے، کروڑوں، اربوں کی کرپشن کرنے والے اور مفاد پرست عناصر نہیں چاہتے کہ غریب کا مقدر بدلے۔ انقلاب ان کی ضرورت ہے جنہیں کھانے کو روٹی نہیں ملتی، جسم ڈھانپنے کے لئے کپڑے نہیں ملتے، جن لوگوں میں بچوں کی فیس ادا کرنے کی سکت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایسا نظام لائیں گے جس میں جعلی الیکشن اور عدالتوں کا تقدس مجروح نہ ہو۔ غریب کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری جب انقلاب کی فائنل کال دیں گے تو کروڑوں کی تعداد میں عوام نکلیں گے اور عوام دشمن نظام کو سمندر برد کر دیں گے۔


تبصرہ