ڈاکٹر طاہرالقادری کی کردارکشی کرنے والے جان لیں کہ غریب عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہے۔ جاوید اصغر ججہ
جس دن ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلاب کی کال دی ملک کے نوجوان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ اسلام آباد سٹی کے صدر جاوید اصغر ججہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کردار کشی کرنے والے جان لیں کہ غریب عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہے جس کی جھلک 29 دسمبر کو پوری قوم نے دیکھ لی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان کے پسے ہوئے عوام کے حقوق کی آواز بلند کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منہاج القرآن یوتھ لیگ اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے مشترکہ اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے بعد ملک کو مخلص قیادت نہ مل سکی، حکمران ملک کو اپنی جاگیر سمجھ کر لوٹتے رہے اور آج ملک کرپشن میں دنیا میں سب سے آگے ہے۔ مہنگائی کے تناسب سے پاکستان ایشیامیں ٹاپ پوزیشن پر آچکا ہے۔ نااہل حکمران ملک پر قابض ہیں، اب ملک کے عوام باشعور ہو چکے ہیں، اب عوام سیاسی شعبدہ بازوں کے چکر میں نہیں آئیں گے۔ پاکستانی قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال کی منتظر ہے جس دن ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلاب کی کال دی ملک کے نوجوان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


تبصرہ