حکمران کل تک خود مہنگائی کے خلاف مظاہرے کرتے تھے آج پریشانی کیوں؟
گوجرخان( ) احتجاجی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت سے حکومت بوکھلا گئی ہے اور ذاتی بیان بازی پر اُتر آئی ہے۔ اہلیان لاہور نے زندہ دلی کامظاہرہ کرتے ہوئے، سنی اتحاد کونسل نے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اور تاجر برادری نے اپنی آواز بلند کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دے کر ایک تاریخ رقم کی ہے، جس پر ہم انکے مشکور ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے صدر راجہ سلطان نعیم کیانی اور سیکرٹری اطلاعات عبدالستار نیازی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکمران کل تک خود مہنگائی کے خلاف مظاہرے کرتے تھے آج کیوں پریشانی لاحق ہورہی ہے، عوام کو تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق مجبورکیاجارہاہے، اب اس ملک میں انقلاب کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔


تبصرہ