آمریت کی پیداوار ن لیگ کے تنخواہ دار ملازم بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف زبان درازی کر رہے ہیں۔ عمر ریاض عباسی
لاہور کی ریلی حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے
لاہور کی ریلی میں انسانوں کے سمندر نے ثابت کر دیا کہ عوام کی اکثریت نے موجودہ حکمرانوں
کو مستردکردیا ہے۔ عمر ریاض عباسی
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائے ونڈ اور اتفاق فونڈری کے تنخواہ دار ملازم پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف اپنی گندی زبان استعمال کر کے میاں برادارن کے ساتھ وفاداری نبھانے میں بہت زیادہ آگے نکل گئے ہیں۔ ان کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں ہے، جعلی مینڈیٹ سے اقتدار پر قابض ہونے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔ عوام کو دہشت گردی، مہنگائی، بے روزگاری اور سودی معیشت کے شکنجوں میں پھنسانے والے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی غیر موجودگی میں پاکستان عوامی تحریک کی منہگائی کے خلاف ہونے والی ریلی نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے غریب عوام نے موجودہ حکمرانوں اور کرپٹ نظام کو مسترد کر کےگول کر دیا جائے گا۔ حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہوچکا، لاہور کی ریلی نوید انقلاب ہے۔ بجلی، گیس، چینی، آٹا چوروں اور ڈالر خوروں کے خلاف یہ پاکستانی قوم کا نمائندہ اجتماع ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ چشم فلک نے دیکھ لیا ہے کہ انقلاب کی منزل دور نہیں ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے پرامن انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، دنیاکی کوئی طاقت پرامن مصطفوی انقلاب کا راستہ نہیں روک سکتی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ملک کے غریب عوام کے دلوں میں بستے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کواپنے حقوق کا شعور دیا اور وہ وقت دور نہیں جب ملکی اقتدار پر قابض کرپٹ مافیا کابستر گول کر دیا جائے گا۔ غریبوں کا استحصال کرنے والوں کو اب سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔


تبصرہ