چکوال: ڈاکٹر طاہر القادری کی کردار کشی کرنے والوں کی آنکھیں 29 دسمبر کا ریلا دیکھ کر کھل جانی چاہییں۔ توقیر مغل
چکوال
() پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان توقیر مغل نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی کردار
کشی کرنے والوں کی آنکھیں 29 دسمبر کا ریلا دیکھ کر کھل جانی چاہییں کہ طاہر القادری
اب انقلاب کی وہ حقیقت بن چکا ہے کہ جسے جھٹلانا ناممکن ہے۔ حکومتی کرچھے چمچوں کی
ویلیو آہستہ آہستہ عوام کی نظروں میں آ جائے گی کہ جو ایشو پر بات کرنے کی بجائے صرف
تمسخر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہم ان جیسے مسخروں کی بات کا کوئی جواب نہیں دیں
گے اور اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاکر سارا دھیان اپنی منزل انقلاب کی طرف
رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 29 دسمبر کے ریلے سے زندہ دلان لاہور نے ثابت کر دیا کہ
پاکستان کے مسائل کا حل ان مسخروں کے پاس نہیں اور نہ ہی اس نظام میں کوئی تبدیلی کی
گنجائش موجود ہے، بلکہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آئین کی شق 38کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے
کہ ظالم حکمرانوں عوام کے حقوق انہیں لوٹا دو ورنہ عوام بڑھ کر اپنے حقوق چھین لیں
گے۔


تبصرہ