قائد اعظم کے پاکستان کو بچانے کا وقت آن پہنچا ہے۔ مصطفی خان
29دسمبر کو لاہور میں ہونے والی ریلی نے ثابت کردیا کہ پوری قوم
ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کے ساتھ متفق ہورہی ہے
بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے نااہل حکمران قوم کو ریلیف دینے میں
مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں
اسلام آباد ( ) 31دسمبر2013ء پاکستان عوامی تحریک کے رہنما انچارج میڈیا سیل مصطفی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدترین مہنگائی، بے روز گاری، بد امنی اور کرپشن کا خاتمہ انقلاب سے ممکن ہے جس کے لیے امید کی واحد کرن ڈ اکٹر طاہر القادری ہیں۔ وقت قریب ہے جب ظالم نظام کاخاتمہ ہوگا عوام کو ان کے حقوق دلائے جائیں گے۔ 29د سمبر کو لاہور میں مہنگائی، کرپشن، دہشت گردی اور بے روزگاری کے خلاف تاریخ ساز ریلی نے ثابت کر دیا کہ پوری قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کے ساتھ متفق ہوچکی ہے۔قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے بنائے ہوئے پاکستان کو بچانے کیلئے پاکستانی عوام کو ایک قوم بنناہوگا۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا ٹیم سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے نااہل حکمران قوم کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے، ظالم حکمرانوں نے پاکستانی قوم کو سخت مایوس کیا ہے ان کے ایجنڈے میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالات روز بروز خراب ہو رہے ہیں، حکمرانوں کا نہ کوئی وژن ہے اور نہ ہی کوئی ان کا ارادہ، ان کا مشن سوائے لوٹ مار کے کچھ نہیں۔ اب عوام کو مزید انتظار کرنے کی بجائے پاک سر زمین کو بچانے کے لیے میدان عمل میں آنا ہوگا۔ جس کے لیے مصطفوی انقلاب وقت کی ضرورت ہے۔


تبصرہ