وطن عزیز اس وقت جہالت، غربت، مہنگائی اور دہشت گردی کے اندھیروں میں ڈوب چکا ہے۔ شمریز اعوان
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما شمریز اعوان نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت ہر سو زخم زخم ہے۔ جہالت، غربت، مہنگائی، دہشت گردی اور کرپشن کے ساتھ ساتھ لسانیت، صوبائیت، فرقہ واریت، حکمرانوں کی خود غرضی کینسر کی مانند اس مملکت خداداد کے درپے ہے۔ ہم 66 سال کے بعد بھی ایک قوم نہ بن سکے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہمیں ملک اور اپنی آنے والی نسلوں کے بہترین مستقبل کے لئے ایک قوم بن جائیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے سیاسی اور سماجی شعور کو بلند کرے اورمعاشرے میں ہونے والی انفرادی و اجتماعی زیادتیوں اور ملکی مفادات کی سر عام نیلامی پر خاموش تماشائی بننے کی بجائے اپنا فریضہ ادا کرے۔ پاکستان عوامی تحریک بیداری شعور کی تحریک کے ساتھ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ 29 دسمبر کی احتجاجی ریلی کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو ان کے آئینی حقوق سے آگاہ کیا جائے۔ بیدارئ شعور کی یہ تحریک ان شاء اللہ پرامن انقلاب پر منتج ہو کر ہی دم لے گی۔


تبصرہ