قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، قیصراقبال قادری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) 25 دسمبر 2013ء پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر قیصراقبال قادری نے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے 137 ویں یوم ولادت کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک سندھ کے چیف کوآرڈینیٹر قاضی زاہد حسین، راؤ کامران، عبدالواحد قاسمانی، خان محمد بلوچ، عدنان رؤف انقلابی، کرنل سرفراز عابدی، اظہر ایڈوکیٹ، راؤطیب، مسز بشیر مروت، مسز امجد اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ملک بچانے کیلئے پر امن جدوجہد کرنا ہو گی۔ پاکستان عوامی تحریک قائد کے وژن کے مطابق پاکستان کا استحکام اور ترقی چاہتی ہے۔ پاکستانیوں کواپنا حق لینے کیلئے گھروں سے نکلنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا مقصد قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی جدید اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہے اس کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ 29دسمبر کو قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کی تکمیل کی جدوجہد کا آغا زہو گا اور بہت جلد جماعت انقلاب کی کال دے کر اس مقصد کو حاصل کر لیا جائے گا۔ اہل لاہور 29دسمبر کو لاہور کی سڑکوں پر وہ نظارہ دکھا دیں کہ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی روح خوش ہو جائے۔ بدترین کرپشن اور مہنگائی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی ریلی سبز انقلاب کا نقطہ آغاز ثابت ہو گی۔
تبصرہ