23 دسمبر کادن 23 مارچ کی طرح تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ غلام علی خان
23دسمبر 2012 ڈاکٹر طاہرالقادری نے مینار پاکستان کے تاریخی اجتماع میں جو کچھ کہا وہ ملک کے مستقبل کے لئے کارآمدثابت ہوگا، عوام نظام کی تبدیلی کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے دست و بازو بن جائیں، 29دسمبر کادن بھی 23 دسمبر 2012ء کی طرح یادگار ثابت ہوگا
اسلام آباد ( ) 23 دسمبر 2013ء پاکستان عوامی تحریک میڈیا کوآڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام کی تبدیلی کے لئے 23 دسمبر2012ء کو مینار پاکستان میں ہونے والا تاریخی اجتماع ملک کے مستقبل کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس تاریخی اجتماع کے موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے اور انتخابی نظام میں اصلاحات کا جو ایجنڈا پیش کیا اس کو ملک کے مقتدر حلقوں میں پذیرائی حاصل ہوئی، مفاد پرست اور موقع پرست سیاست دانوں نے اس وقت ڈاکٹر طاہرالقادری پر مختلف الزامات لگا کر اپنی گندی سیاست کے بھینٹ چڑھانے کی کوشش کی، لیکن وقت نے ثابت کردیا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری جو کہتے تھے ٹھیک کہتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی عیادت کے لئے آئے ہوئے عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج غریب عوام کی نظریں ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب لگی ہوئی ہیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کی آخری امید بن کر سامنے آئے ہیں۔ عوام کی اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ بدترین مہنگائی، بے روز گاری، بد امنی اور کرپشن کا خاتمہ انقلاب سے ممکن ہے جس کے لیے امید کی واحد کرن ڈ اکٹر طاہر القادری ہیں۔ وقت قریب ہے قائدانقلاب کی آمد اور ظالم حکمرانوں کی رخصت ہوگی۔ 29د سمبر کو لاہور میں مہنگائی، کرپشن، دہشت گردی اور بے روزگاری کے خلاف تاریخ ساز ریلی ہوگی، 29دسمبر کادن بھی 23دسمبر2012 کی طرح یادگار ثابت ہوگا، 23دسمبر مینار پاکستان کے استقبال اور اسلام آباد کے لانگ مارچ کی یاد تازہ ہو جائے گی۔ عوامی تحریک کے کارکنان کے علاوہ اس ریلی میں عوام الناس زیادہ سے زیادہ شریک ہو کر عظیم الشان مشن کا حصہ بنیں گے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے پاکستانی قوم کو سخت مایوس کیا ہے ان کے ایجنڈے میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں۔


تبصرہ