پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ 23 دسمبر کو کیا تھا، اب سب سے بڑا احتجاج کر کے دکھائیں گے
گوجرخان( ) 29 دسمبر لاہور میں ایک کروڑ نمازیوں کی جھلک دکھائی جائے گی، یہ عوامی احتجاج ایوانوں میں بیٹھے بدمست حکمرانوں کی آنکھیں کھول دے گا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ 23 دسمبر کو کیا تھا اب سب سے بڑا احتجاج کرکے دکھائیں گے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور احمد خان نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


تبصرہ