کبیر والا: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن
پاکستان عوامی تحریک کبیروالا کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ملک قمر، محمد اظہر چغتائی اور دیوان محمد عاطف کے علاوہ مرد وخواتین کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔ کنونشن میں علامہ محمد ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی خطاب کیا بعد ازاں 23 دسمبر مینار پاکستان، لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنے کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اختتام پر اللہ کے حضور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ