قومی شعور کے ذریعے دہشت گردی کا سر کچلا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری
راولپنڈی گریس لائن دھماکے کی مذمت کرتے ہیں
انتہاء پسندی سے فرقہ واریت اور فرقہ واریت سے دہشت گردی کا سفر کا طویل نہیں
اسلام آباد( ) 18 دسمبر 2013ء پاکستان عوامی تحریک کے قائد اور تحریکِ منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گزشتہ روز راولپنڈی گریس لائن میں ہونے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ پورے ملک کو دہشت گردوں نے اپنی مشقوں کا مرکز بنایا ہوا ہے۔ مسجدیں، امام بارگاہ، مزارات کچھ بھی محفوظ نہیں۔ قومی شعور کے ذریعے دہشت گردی کا سر کچلا جا سکتا ہے۔ انتہاء پسندی سے فرقہ واریت اور فرقہ واریت سے دہشت گردی کا سفر کا طویل نہیں جس کے سدِ باب لیئے حکومت ِ وقت کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔


تبصرہ