حکومت اور اپوزیشن چوہے بلی کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ سردار منصور خان
اسلام آباد(میڈیا سیل) 17دسمبر 2013ء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردارمنصورخان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن چوہے بلی کا کھیل رہی ہے، اصل مسائل اور حقائق سے قوم کی توجہ ہٹانے کے لئے حکومت اور اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پور املک دہشت گردی، انتہاپسندی، کی آگ میں جل رہا ہے، کراچی میں روزانہ درجنوںبے گناہ افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں، دہشت گردوں نے معصوم انسانی جانوں سے کھیلنا روز کا معمول بن چکا ہے۔ ایسے میں حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ڈرامے رچا رہی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک قوم کی صحیح رہنمائی کرتے ہوئے عوام دشمن نظام کے خلاف اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ 29 دسمبر اور 5 جنوری کی احتجاجی ریلیاں حکمرانوں کے ہوش اڑا دیں گی۔ وہ وقت دورنہیں جب عوام کاسمندر ظالم حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا اور نااہل حکمران عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے۔


تبصرہ