عوامی تحریک کی مہنگائی اور کرپشن کے خلاف جدوجہد مصطفوی انقلاب کاپیش خیمہ ثابت ہوگی۔ عمر ریاض عباسی
غلام علی خان پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کاسرمایہ ہیں تحریک کے لئے ان کی بے پایاں خدمات ہیں اللہ ان کو جلد صحت عطافرمائے
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما کی میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان کی عیادت کے موقع پر
گفتگو
اسلام آباد( )17 دسمبر 2013ء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی مہنگائی اور کرپشن کے خلاف شروع ہونے والی جدوجہد مصطفوی انقلاب کاپیش خیمہ ثابت ہوگی۔ عوامی تحریک 29دسمبر کولاہور اور 5جنوری کو راولپنڈی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرپشن کے خلاف بھرپور جدوجہد کاآغاز کرے گی، یہ جدوجہد عوام کو ان کے حقوق دلانے تک جاری رہے گی اورمصطفوی انقلاب تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک پی پی 11 کے جنرل سیکرٹری، میڈیاکوآرڈینیٹر غلام علی خان کی عیادت کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غلام علی خان پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کاسرمایہ ہیں تحریک کے لئے ان کی بے پایاں خدمات ہیں اللہ ان کو جلد صحت عطافرمائے۔ اس موقع پر مصطفیٰ خان، انصار ملک، اختر راجہ، مبشر رندھاوا اور دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی عوام سے 5 جنوری کو راولپنڈی میں ہونے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے کہ اس ظالم، عوام کش نظام کے خلاف سڑکوں پر نکل کر اپنا کردار ادا کریں اور اپنی آنے والی نسلوں کامقدر بدلنے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں۔


تبصرہ