فرانس: پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ زاہد فیاض کی فرانس آمد
پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ زاہد فیاض مورخہ 24 نومبر2013 کو دو ہفتے کے تنظیمی دورہ پر پیرس پہنچے، سابق صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چودھری نے اپنے دوستوں کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا۔
شیخ زاہد فیاض نے ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور اسلام کے نام پر بے گناہوں کو مارنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے۔اسلام میں شدت پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے اور غیر مسلموں کے عقائد اور عبادت گاہوں کی حفاظت اور احترام کی تبلیغ کرتا ہے۔
رپورٹ: راؤ خلیل احمد
تبصرہ