موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ میں کرپشن کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔ مصطفی خان
پاکستان عوامی تحریک 29 دسمبر سے کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرے گی۔ مصطفی خان
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما انچارج میڈیا سیل مصطفی خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کہی ہوئی باتیں ایک ایک کر کے سچ ثابت ہو رہی ہیں۔ ملک میں کرپشن انتہا کو پہنچ چکی، مہنگائی کا طوفان عوام کواپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، پاکستان عوامی تحریک ایسے حالات میں غریب عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ قائد پاکستان عوامی تحریک کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان عوامی تحریک 29 دسمبر سے ملک بھر میں مہنگائی اور کرپشن کے خلاف احتجاج کاسلسلہ شروع کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 75 فیصد پارلیمینٹیرینز، ٹیکس چوروں اور لٹیروں نے ان لمیٹڈ کرا دیا ہے۔ اب پچاس ارب کی سرمایہ کاری کرنے والوں سے بھی کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔ اس قسم کا مذاق دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں ہوتا کہ کرپٹ مافیا اور ٹیکس چوروں کو سرِعام نوازا جائے۔ پاکستان کی تاریخ میں اس سے بڑا ڈاکہ کبھی نہیں پڑا۔ ڈاکوؤں کی بلیک منی کو وائٹ منی کرنے کے لیئے اپنی مرضی کا قانون بنا دیا گیا ہے اور پاکستان چند خاندانوں کے ہاتھوں بک گیا ہے۔ کرپشن جیت گئی ہے اور غریب حسب معمول ہار گیا ہے۔ ملک میں کرپشن اور مہنگائی اور لاقانونیت کا راج ہے جس کے خلاف پاکستان عوامی تحریک نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 29 دسمبر بروز اتوار کرپشن اور مہنگائی کے خلاف لاہور سے احتجاجی ریلیوں کا آغاز ہو جائے گا۔ پھر 5 جنوری کو راولپنڈی12 جنوری کو کراچی اور 19 جنوری کو پشاور میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور پھر یہ سلسلہ ہر ڈویژن تک پھیلا دیا جائے گا اور بالآخرمناسب وقت پر پوری قوم کو ساتھ ملا کر اس کرپٹ نظام کا صفایا کرنے کے لیئے ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کھڑی کی جائے گی۔


تبصرہ