ڈاکٹر طاہر القادری نے حکمرانوں کی خفیہ کرپشن کو بے نقاب کردیا۔ شمریز اعوان
حکمرانوں کی ترجیحات میں غریب عوام کے مسائل کا حل نہیں
امن کے ساتھ تبدیلی کیلئے موقع نہ دیا گیا تو پھر تبدیلی کوئی اور رنگ اختیار کر لے
گی
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات شمریز اعوان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حکمرانوں کی خفیہ کرپشن کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے مہنگائی اور کرپشن کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کرکے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی۔ انہوں نے کہا امن، انصاف اور روزگار حکمرانوں کی نہیں پاکستان کے شہریوں اور غریبوں کی ضرورت ہے۔ حکمرانوں کی ترجیحات میں غریب عوام کے مسائل کا حل نہیں ہے۔ مہنگائی، دہشت گردی، عدم انصاف سے تنگ عوام جب سڑکوں پر آتے ہیں تو اسے جمہوریت کے خلاف سازش کہا جاتا ہے۔ موجودہ نظام کے تحت مقتدر طبقے نے مثبت تبدیلی کا راستہ روکنے کے سوا کچھ نہیں کیا مگر اب اسکا راستہ مزید نہیں روکا جا سکے گا کیونکہ پاکستان عوامی تحریک کی ملک میں انقلاب کیلئے جماعت کھڑی ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد کا مقصد غریب عوام کو ان کے حقوق کا شعور دلانا ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ سرمایہ دار اورغریبوں کا خون چوس کر اقتدار کے مزے لوٹنے والے مزدور کی کمائی سے فائدہ اٹھائیں ہمیں یہ نظام قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ استقامت اور عزم مصمم کے ساتھ اپنی جدوجہد کو انقلاب تک جاری رکھیں گے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی کی لعنت پر قابو پانا چاہتے ہیں تو انہیں ڈاکٹر طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک کروڑ نمازیوں کی صف میں شامل ہو نا ہو گا۔
تبصرہ