کھپرو (سندھ): پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس
پاکستان عوامی تحریک کھپرو سندھ کے زیراہتمام پیغام امام حسین علیہ السلام اور پیغام انقلاب کانفرنس منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد طیب قادری نے حاصل کی، جبکہ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت شریف کی سعادت محمد عامر قائم خانی نےحاصل کی۔
اس موقع پر علامہ سعیدالحسن طاھر منہاجین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یزید ایک فرد نہیں بلکہ ایک فکر کا نام ہے جو ملوکیت اور آمریت پر قائم ہے، جبکہ سیدنا امام حسین علیہ السلام نظام مصطفیٰ کا نام ہے جو کربلا سے لیکر قیامت تک ہر یزیدی نظام سے ٹکرائے گا۔ اس موقع پرمعززین شہرخلیفہ رحیم بخش قائم خانی، برکت خان نقشبندی، فقیر عبدالغفور چوہان، حاجی غلام رسول قائم خانی، سید شفیع محمد شاہ، پاکستان عوامی تحریک کھپرو کے صدر مشتاق احمد خان قائم خانی اور غلامان مصطفیٰ و محبان اہلبیت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ