موسم بہار میں عوام اپنے چہروں پر بہار دیکھنے کیلئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نمازِ انقلاب کے نمازی بنیں
ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی پر عوام سے چوہے بلی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ افواجِ
پاکستان کے شہیدوں کی دہشت گردوں کی بیخ کنی کیلئے قربانیاں بے مثال ہیں۔ حکومت مہنگائی،
بے روزگاری، لاقانونیت اور دہشت گردی پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، شمریز اعوان،
حفیظ کیانی اور ساجد حسین کا اسلام آباد میں منعقدہ بیداری شعور کنونشن سے خطاب

اسلام آباد( ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے کہا ہے کہ موسمِ بہار میں عوام اپنے چہروں پر بہار دیکھنے کیلئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نمازِ انقلاب کے نمازی بنیں۔ ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی پر عوام سے چوہے بلی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ افواجِ پاکستان کے شہیدوں کی دہشت گردوں کی بیخ کنی کیلئے قربانیاں بے مثال ہیں۔ حکومت مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور دہشت گردی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے یہ بات پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ بیدارئ شعور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمر ریاض عباسی نے کہا کہ عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکمران عیاشیوں میں مگن ہیں لیکن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نمازِ انقلاب اب صرف اقامت کی منتظر ہے جو سارے کرپٹ نظام کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات شمریز اعوان نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں سبز انقلاب بپا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس بوسیدہ نظام انتخاب کو مسترد کر کے انقلاب کی کال پر لبیک کہیں۔
فیڈرل منہاجینز فورم کے جنرل سیکرٹری حفیظ کیانی نے کہا کہ نوجوان ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دست و بازو بنیں۔
اس موقع پرنائب صدر منہاج القرآن اسلام آباد ساجد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرسودہ انتخابی نظام نے ملک و قوم کو تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ آخر میں پاک فوج کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے کنونشن کا اختتام ہوا۔


تبصرہ