پی ایف یو جے کے زیراہتمام احتجاجی ریلی میں پاکستان عوامی تحریک بھرپور شرکت کرے گی
پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصورخان کی قیادت میں ایک وفد پی ایف یو جے کے زیراہتمام صحافیوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف اور صحافیوں کے حقوق کے لئے نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کرے گا۔ وفد میں عوامی تحریک کے صدر فاروق بٹ، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، ملک افضل، غضنفر کھوکھر، راجہ منیر اعجاز، انچارج میڈیا سیل مصطفی خان، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، اختر راجہ، شمریز اعوان، قاری منہاس، ملک طاہر کے علاوہ بھی دیگر شریک ہوں گے۔
تبصرہ