پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کی نوائے وقت راولپنڈی کے بیورو چیف اصغر شاد کی اہلیہ کی وفات پر اظہار کی تعزیت
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، انچارج میڈیا سیل مصطفی خان، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، اختر راجہ، شمریزاعوان، قاری منہاس اور دیگر نے نوائے وقت راولپنڈی کے بیورو چیف اور صدر آر آئی یو جے اصغر شاد کی اہلیہ اور ایکسپریس نیوز کے رپورٹر عمران اصغر کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی تحریک اصغر شاد اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے ہیں۔ گزشتہ روز عوامی تحریک میڈیا سیل میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت عمر ریاض عباسی نے کی۔ اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، جنت میں اعلیٰ مقام اور قبر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے۔ (آمین)
تبصرہ