الیکشن میں بین الاقوامی طاقتوں کی ایماء پر موجودہ حکومت کو واضح برتری سے کامیابی دلوائی گئی۔ راجہ یاسر سرفراز

چکوال( ) موجودہ نظام ٹھیک نہیں، الیکشن میں بین الاقوامی طاقتوں کی ایماء پر موجودہ حکومت کو واضح برتری سے کامیابی دلوائی گئی، پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف دونوں تبدیلی اور انقلاب کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری مابعد سسٹم چلانے کیلئے ابھی سے ہوم ورک مکمل کر لیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چکوال کے سرکردہ رہنما، سابقہ امیدوار حلقہ این سے 60 چکوال راجہ یاسر سرفراز نے پاکستان عوامی تحریک کے ایک وفد سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی جنرل سیکرٹری طاہر محمود اعوان ایڈووکیٹ، ملک احسان محفوظ سرپرست تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال، توقیر احمد اعوان ایڈووکیٹ، سینیئر نائب صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل چکوال اور ظہیر مغل شامل تھے۔ ملک احسان محفوظ نے راجہ یاسر سرفراز کو عمران خان کی ڈاکٹر طاہر القادری کے موقف کی حمایت کرنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے توقیر احمد اعوان نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی 23 دسمبر سے 11 مئی تک کہی ہوئی ایک ایک بات آج سچ ثابت ہو رہی ہے۔ اسی لیے ہر شخص یہ کہہ رہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بوسیدہ اور فرسودہ نظام کے خلاف ایک کروڑ نمازی تیار کر رہے ہیں اور ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام قوم کے ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچا رہے ہیں۔ عوام اس صدائے انقلاب پر لبیک کہتے ہوئے جوق در جوق قافلہ انقلاب میں شامل ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر چوہدری تیمور اور راجہ عثمان بھی موجود تھے۔ دونوں طرف سے آئندہ بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔


تبصرہ