پاکستان عوامی تحریک این اے 49 کا اجلاس کل ہوگا
صدر پاکستان عوامی تحریک اشتیاق میر ایڈووکیٹ صدارت کریں گے
ایک کروڑ نمازیوں کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک این اے 49 کا ایک اہم اجلاس کل یونین کونسل پھلگراں میں منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے صدر اشتیاق میر ایڈووکیٹ کریں گے۔ اجلاس میں ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کے لئے کارکنان کو بریف کیا جائے گا۔ اس موقع پر علاقے کی اہم سیاسی شخصیات پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران و کارکنان شرکت کریں گے۔


تبصرہ