دہشت گردی کرنے والے انسان نہیں انسان کے روپ میں بھیڑیے ہیں۔ فاروق بٹ
دہشت گردی کے ذمہ دار صرف دہشت گرد نہیں بلکہ حکمران بھی ہیں۔ غضنفر
کھوکھر
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کی (خاتون فاطمہ چرچ) اسلام آباد میں فادر کامران سے
ملاقات اور پشاور سانحہ پر تعزیت

پاکستان عوامی تحریک کے صدر فاروق بٹ، جنرل سیکرٹری غضنفر کھوکھر، صدر تحریک منہاج القرآن ابرار رضا ایڈووکیٹ، انصار ملک اور ملک خاور نے گزشتہ روز (خاتون فاطمہ) چرچ اسلام آباد میں فادر کامران سے ملاقات کی اور ان سے پشاور سانحہ پر تعزیت کی۔ اس موقع پر فاروق بٹ، غضنفر کھوکھراور ابرار رضا ایڈووکیٹ نے سانحہ پشاور چرچ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوراملک قتل گاہ کا منظر پیش کر رہا ہے جس کے ذمہ دارحکمران ہیں۔ گزشتہ تین دہائیوں سے یہی دو دھڑے اقتدار پر قابض ہیں۔ آج ملک جس صورت حال سے گزر رہا ہے اس کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں۔ حکمرانوں کی نااہلی اور بے حسی کے باعث ہیں آج ملک میں خانہ جنگی کا ماحول بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں، قومی اداروں اور حکومت کی دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ غریب عوام، مختلف مذاہب اور وطن کے ساتھ کھلی دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فقط مذمتی بیانات سے نہیں بلکہ حکومت کا کام عوام کی جان ومال کا تحفظ ہوتا ہے۔ جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ہر طرف، مرد، خواتین، بچوں، بوڑھوں کی لاشیں گر رہی ہیں لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ذمہ دار صرف دہشت گرد نہیں بلکہ حکمران بھی ہیں۔ دہشت گردی کرنے والے انسان نہیں انسان کے روپ میں بھیڑیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان میں اقلیتوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کہ دوسرے مذاہب کو ہے۔ پاکستان عوامی تحریک مسیحی بھائیوں کے دکھ میں برابرکی شریک ہے۔ دریں اثنا دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی کارکنان نے سانحہ پشاور میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کر کے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔


تبصرہ