سابق صدر کو پروٹول کے ساتھ رخصت کر کے مک مکا کی سیاست کی عظیم داستان رقم کر دی ہے۔ فاروق بٹ
پوری قوم ایک کروڑ نمازیوں کی صف میں شامل ہو کر تکمیل پاکستان
کاحصہ بن جائے
مک مکا کی سیاست کرنے والوں کا اصل چہرہ پوری قوم کے سامنے آ چکا ہے
پاکستان عوامی تحریک این اے 48 کے صدر فاروق بٹ نے کہا کہ ہے 5 سال اداروں کی تباہی، مہنگائی، دہشت گردی، بدامنی، لاقانونیت اور کرپشن کے انبار لگانے اور عوام کو بدحالی کے عروج تک پہنچانے اور غربت کے گھڑوں میں دھکیلنے والے سابق صدر کو حکمرانوں نے پروٹول کے ساتھ رخصت کر کے مک مکا کی سیاست کی عظیم داستان رقم کی ہے۔ الیکشن سے قبل الیکشن کا ماحول بنانے کے لئے عوام کو بے وقوف بنایا گیا، مخالف تقاریر کے ذریعے سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے کئے گئے، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی اور سادہ عوام کے جذبات کو ابھارا گیا اور اب الیکشن کے بعد ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ملکی خزانے کی لوٹ مار کو تاریخ کا سنہری دور قرار دیاگیا اور الیکشن کے بعد ان کایجنڈا کامن ہوگیا اور ان کی تعریفوں کے پل باندھے گئے اور بعدازاں پروٹول کیساتھ رخصت کیا گیا۔ 11 مئی سے پہلے ان کا ایجنڈا کچھ اور تھا اور الیکشن کے بعد ان کا ایجنڈا ایک ہوگیا ہے وہ ایجنڈا ان کے باہمی مفادات کا ایجنڈا ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک کی عوام رابطہ مہم کے دوران مختلف سیکٹرز میں کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مک مکا کی سیاست کرنے والوں کا اصل چہرہ پوری قوم کے سامنے آچکا ہے جس کو ڈاکٹر طاہرالقادری پہلے ہی بے نقاب کر چکے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کے کارکنان ہوش کے ناخن لیں اور ان کے اصل چہرے کو پہچانیں اور ان سے نجات کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں۔ اس نظام کے رکھوالوں نے غریب عوام کو اپنا غلام بنا رکھا ہے، اس نظام سے نجات حاصل کرنے کا واحد راستہ بغاوت ہے اس کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایک کروڑ نمازیوں کی صف میں شامل ہو کر تکمیل پاکستان کاحصہ بن جائیں۔ عوام دشمن نظام نے پوری قوم کواپنے شکنجے میں جکڑ رکھاہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم نام نہاد جمہوریت سے نجات حاصل کرنی ہے، اگر اب بھی قوم نہ نکلی تو پھر آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ قائدپاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے سربراہ کو کھلے عام ٹی وی چینل پر حقیقی تبدیلی کی جدوجہد کاحصہ بننے کی دعوت دے کر ثابت کردیا کہ وہ نظام کی تبدیلی کی خواہش رکھنے والی جماعتوں اور پوری قوم کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اب عمران خان کا فرض ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی دعوت کوقبول کرتے ہوئے اس نظام کو ٹھوکر مار کر تبدیلی کی عظیم جدوجہد میں شامل ہوجائیں۔
تبصرہ