اصغر شاد کو آر آئی یو جے کا صدر، شرجیل راؤ جنرل سیکرٹری اور سید قیصر عباس شاہ کو نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، غلام علی خان
پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، انچارج میڈیا سیل مصطفی خان، قاری منہاس، اختر راجہ، سہیل عباسی نے آر آئی یو جے کے مکمل پینل کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سے احسن اندازمیں عہدہ برا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اصغر شاد، شرجیل راؤ، سید قیصرعباس شاہ اور دیگر نو منتخب عہدیداران انتہائی معتبر صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ صحافی برادری کے مسائل کوحل کرنے کی بہتری صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔ ان کا انتخاب صحافی برادری کے لئے لائق تحسین ہے۔
تبصرہ