دنیاکی کوئی طاقت قافلہ انقلاب کا راستہ نہیں روک سکتی۔ علامہ افضال احمد قادری
پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن اسلام آباد نے ایک کروڑ
نمازیوں کی تیاری کے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ
پاکستان عوامی تحریک غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جو منزل کے حصول تک جاری رہے
گی۔ فاروق بٹ
آنے والی نسلوں کے شعور کی سطح کو انتہائی بلند کرنا ہے۔ غضنفرکھوکھر
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب دعوت و تربیت علامہ افضال قادری نے کہا کہ کارکن ایک نئے عزم کے ساتھ اگلے اور آخری مرحلہ انقلاب کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا عظیم انقلابی پیغام ملک کے کونے کونے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلا دیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو حقیقی تبدیلی کے لئے اٹھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر سے لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنے تک تحریک کے کارکنان کی لازوال جدوجہد نے پوری دنیا پر عیاں کر دیا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اپنے قائد کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلی اور انقلاب کے لئے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
وہ گزشتہ روز منہاج مدینہ ہال کراچی کمپنی میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ کے کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، عوامی تحریک کے صدر فاروق بٹ، غضنفر کھوکھر، نصرت امین نے خطاب کیا۔
افضال قادری نے کہا کہ موجودہ زوال کو عروج میں بدلنے اور اسلامی اقدار کی بحالی کیلئے تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں اپنی جدوجہد کو درجنوں جہتوں میں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ فکری‘ اخلاقی‘ معاشی‘ سیاسی بگاڑ کو درست کرنے کیلئے تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی نیٹ ورک پوری دنیا میں شعور کی بیداری کیلئے منظم انداز میں کام کر رہا ہے۔
فاروق بٹ نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جو منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔ کارکنان جوش، ولولے اور عزم میں کمی نہ آنے دیں اور ممبر سازی کے کام کا آغاز کر دیں، کامیابی آپ کا مقدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جس دن جماعت کھڑی ہوگی پوری دنیا دیکھے گی قوم اس نظام کو زمین بوس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
غضنفر کھوکھر نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے شعور کی سطح کو انتہائی بلند کرنا ہے جس کے نتیجے میں مستقبل قریب میں اسلام ایک معاشی اور سیاسی قوت بن کر ابھرے گا اور امت اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کر کے دائمی عروج کی طرف سفر شروع کر دے گی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ نصرت امین نے کہا کہ ویمن لیگ اپنے قائد کے ساتھ تجدید عہد کرتی ہے اور وقت آنے پر حقیقی تبدیلی کے لئے اپنا تن، من، دھن بھی لٹانے سے گریز نہیں کرےگی۔
تبصرہ