پتوکی: پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی
پاکستان عوامی تحریک تحصیل پتوکی کی تنظیم سازی کا اجلاس 19 جولائی کو منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن محمد ندیم مصطفائی نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد پاکستان عوامی تحریک کی نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا گیا۔
باہمی مشاورت سے نو منتخب عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا، جن میں محمدطیب افضل صدر، سیّد عبدالوحیدشاہ نائب صدر، محمد عامر رضا جنر ل سیکرٹری، عابدعلی خضرایڈووکیٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، حافظ غلام حسن آرگنائزر، غلام عباس آرائیں ڈپٹی آرگنائزر، شاہد محبوب آرائیں سیکرٹری انفارمیشن، محمد عاصم شہزاد سیکرٹری فنانس، محمد آصف جاوید سیکرٹری کوارڈینیشن، محمد اعجاز آرائیں نائب صدر اور محمد عباس ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوئے۔
صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل پتوکی نے اور محمد طیب افضل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ملک میں صحت مند سیاسی کلچر کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔ اس سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مشن کو اپنے علاقے میں بھرپورطریقے سے پہنچانے کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی۔ پاکستان عوامی تحریک بھرپور عوامی شعور بیدار کر رہی ہے کہ پاکستان میں تمام مسائل کی اصل وجہ موجودہ کرپٹ انتخابی نظام ہے اس کوتبدیل کر کے نیا نظام لایا جائے جو پاکستان میں خوشحالی اور ترقی لائے گا۔ ان شاء اللہ ایک دن آئے گا کہ ہماری یہ جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔
محمد ندیم مصطفائی نے تمام عہدیداران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ