پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے عہدیداران کا مشاورتی اجلاس آج ہو گا
پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی شرکاء سے خصوصی خطاب کریں گے
پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے عہدیداران کاخصوصی مشاورتی اجلاس آج (اتوار) مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گا۔ اجلاس میں پنجاب بھر کے ڈویژنل نگران، ضلعی و تحصیلی صدور اور جنرل سیکرٹریز شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال کریں گے جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی خصوصی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، تنظیم سازی اور پاکستان عوامی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اجلاس کے شرکاء سے خصوصی خطاب بھی کریں گے اور دوپہر 1:00 بجے پریس بریفنگ دی جائے گی۔
تبصرہ