سیاسی جماعتیں اور سیاست دان فقط اقتدار کے حصول کیلئے اسلام، عوام اور پاکستان کا نام لے کر پارلیمنٹ کا حصہ بنتے ہیں۔ مصطفی حسین خان
بھاری مینڈیٹ سے برسراقتدار آنے والی جماعت کے حکمرانوں نے تخت
حکمرانی پر فائز ہوتے ہی عوام پر پٹرول بم گرائے
اسلام، عوام اور پاکستان کسی کا ایجنڈا نہیں ہے۔مصطفی حسین خان
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد میڈیا سیل کے انچارج مصطفی حسین خان نے کہاہے کہ موجودہ حکمران جو کہ پہلے بھی دو بار آزمائے جاچکے ہیں، ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ سے برسراقتدار آنے والی جماعت کے حکمرانوں نے تخت حکمرانی پر فائز ہوتے ہی عوام پر پٹرول بم گرائے، ٹیکس کی گولیاں برسائیں اور مہنگائی کے ٹینک چلادیے۔
ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز عوامی تحریک میڈیاسیل میں میڈیاکے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکثر جماعتیں اور سیاست دان فقط پروٹوکول اور اقتدار کے حصول کے لئے اسلام، عوام اور پاکستان کا نعرہ لگا کر پارلیمنٹ کاحصہ بن جاتے ہیں اور غریب عوام ان کی باتوں میں آکر ان کو ووٹ تو دے دیتے ہیں لیکن ان کے نزدیک اسلام، عوام اور پاکستان کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی بلکہ ان کے اپنے مفادات ہوتے ہیں۔ یہ عوام کو سیڑھی بنا کر کرسی اقتدار تک پہنچ کر اقتدار کے نشے میں بدمست ہو کر اپنے ہی کئے گئے وعدوں کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک اس فرسودہ اور دھوکہ دہی کی سیاست کا کلیتاً خاتمہ چاہتی ہے۔ عوامی تحریک مصطفوی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور مصطفوی سیاست کے رائج کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی غریب عوام کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں حقیقی پاکستان میسرآئے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاست عبادت کا دوسرا نام ہے اور پاکستان عوامی تحریک سیاست کو بطور عبادت سمجھ کر میدان عمل میں جدوجہدکررہی ہے۔
تبصرہ