عمران خان کا پارلیمنٹ میں بیان ڈاکٹر طاہرالقادری کے موقف کی تائید ہے۔ غضنفر کھوکھر
آج ہر باشعور پاکستانی ڈاکٹر طاہرالقادری کی کہی ہوئی باتوں کو
سچ اور حقیقت پر مبنی قرار دے رہا ہے۔
تبدیلی کا ماحول بنا ہوا تھا مگر کرپٹ نظام انتخاب اسے کھا گیا اور تبدیلی لانے کے
دعویداروں کو ایک صوبے تک محدود کر دیا گیا
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری غضنفرکھوکھر نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری کی الیکشن کمیشن میں دھاندلی کی بات کو صحیح قراردینے کے بیان کوسراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے الیکشن کمیشن کے غیرآئینی ہونے اور انتخابات میں پری پلان دھاندلی کی نشاندہی کردی تھی۔ آج ہر باشعور پاکستانی ڈاکٹر طاہرالقادری کی کہی ہوئی باتوں کو سچ اور حقیقت پر مبنی قرار دے رہا ہے۔ انتخابات سے قبل تبدیلی کا ماحول بنا ہوا تھا مگر کرپٹ نظام انتخاب اسے کھا گیا اور تبدیلی لانے کے دعویداروں کو ایک صوبے تک محدود کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کی خواہش مند محب وطن جماعتوں کو متحد ہو کر نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہدکرنا ہوگی۔ انہوں نے اس موقع پر گزشتہ روز مردان میں تحریک انصاف کے ایم پی اے اور دیگر شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعاکی۔
تبصرہ