جب تک یہ نظام انتخاب موجود ہے تبدیلی کی سوچ اور کوششیں شکست سے دوچار ہوتی رہیں گی: عمر ریاض عباسی
ڈاکٹر طاہرالقادری کا نظریہ حقیقت پر مبنی تھا، انتخابات کے بعد
پوری قوم جان گئی کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ٹھیک کہتے تھے۔
جب تک یہ نظام انتخاب موجود ہے تبدیلی کی سوچ اور کوششیں شکست سے دوچار ہوتی رہیں گی:
عمر ریاض عباسی
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن سے قبل کرپٹ نظام انتخاب کے نتائج کو جس طرح عوام کے سامنے بے نقاب کیا، وہ بے شک ایک بڑا کارنامہ تھا۔ اس کاوش کے نتیجے میں دھن، دھونس اور دھاندلی کے ستونوں پر کھڑے نظام انتخاب کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے ضرور آیا مگر قومی اداروں کی بے حسی اور جانبداری نے نظام کو تحفظ دے کر ملکی مفادات کو گرھن لگا دیا۔ وہ گذشتہ روز 4 روزہ دورے پر سکردو روانگی سے قبل ائر پورٹ پر غلام مصطفی نورانی، مصطفی حسین خان، غلام علی خان اور مبشر رندھاوا سے گفتگو کر رہے تھے۔
عمر ریاض عباسی سکردو دورے کے دوران عوامی تحریک کی تنظیم سازی کے علاوہ انٹرفیتھ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کو پورے ملک میں منظم کیا جا رہا ہے، سکردو، گلگت اور دور دراز علاقوں میں بھی پاکستان عوامی تحریک کی ممبر سازی کے عمل کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی نظام کے خلاف فکر اور سوچ کی گونج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان کے ذریعے ایک دفعہ پھر قومی اسمبلی میں سنائی دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ جب تک یہ نظام انتخاب موجود ہے تبدیلی کی سوچ اور کوششیں شکست سے دوچار ہوتی رہیں گی۔ ملک میں حقیقی تبدیلی ڈاکٹر طاہر القادری کے ہاتھ مضبوط کرنے سے آئے گی یہ بات خوش آئیند ہے کہ اب تبدیلی کی بات کرنے والے بھی ڈاکٹر طاہر القادری کے نظریے اور سوچ کی صداقت کو تسلیم کر چکے ہیں۔
تبصرہ