پانچ مرلہ گھروں پر پراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنا عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے۔ سردار منصور خان
حالیہ بجٹ میں جی ایس ٹی میں اضافے سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ غریب کش اقدام ہے
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پانچ مرلہ گھروں پر پراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ کے خاتمے کو غریب عوام پر ظلم اور ناانصافی قراردیتے ہوئے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں غریب کش اقدامات کئے اور امراء، سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو مراعات دی گئیں اور غریب کے چولہے بندکردئے گئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پانچ مرلہ گھروں پر ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کی اکثریت چھوٹے گھروں میں رہائش پذیر ہے، مہنگائی کے باعث ٹیکس کا بوجھ ڈالنا غریب کو ایک نئے مالی بحران کا شکار کرنا ہے۔ انہوں نے پنجاب اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پانچ مرلہ کے گھروں پر ٹیکس کی چھوٹ کے خاتمے کے فیصلے کو واپس لیاجائے، ورنہ عوامی تحریک اس عوام دشمن اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔
تبصرہ