الیکشن سے قبل میٹھی گولیاں دینے والے اب کڑوی گولیاں دے رہے ہیں۔ غضنفر کھوکھر
پنجاب حکومت دانش سکول بنانے کی بجائے پہلے سے قائم سرکاری سکولوں
کی حالت بہتر بنائے
حالیہ بجٹ میں اپر کلاس کو ریلیف دیا گیا
پاکستان عوامی تحریک اسلام آبادکے جنرل سیکرٹری غضنفر کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت نے حالیہ بجٹ میں اپر کلاس کے لوگوں کو ریلیف دیاہے۔ پنجاب کے بجٹ میں بھی غریب عوام کے لئے کوئی واضح پالیسی کااعلان نہیں کیاگیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی لائرز فورم کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر غلام مصطفی نورانی ایڈووکیٹ، سید گفتار حسین شاہ ایڈووکیٹ، ابرار رضا ایڈووکیٹ، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، محسن بھٹی ایڈووکیٹ، فخر عباس ایڈووکیٹ، غلام محبوب کھوکھر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ مذاق ہے۔ اضافہ مہنگائی کے تناسب سے 25 سے 30 فیصد کیاجانا چاہئیے۔
غضنفر کھوکھر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لے کر عوام پر مذید بوجھ بڑھانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ایک فیصد جنرل سیلز ٹیکس سے کئی گنا مہنگائی میں اضافہ کر دیاگیا۔ غریب، مزدور، کسان، ہاری، ریڑھی بان اور چھابہ فروش کے لئے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل میٹھی گولیاں دینے والے اب پرانی گولیاں دے رہے ہیں۔
تبصرہ