ذخیرہ اندوزوں نے اوپن مارکیٹ میں گندم غائب کر دی: اشتیاق میر ایڈووکیٹ
ذخیرہ اندوزوں نے اوپن مارکیٹ میں گندم غائب کر دی۔
آٹے کی قیمتوں میں اضافہ غریب آدمی کانوالہ چھیننے کے مترادف ہے: اشتیاق میر ایڈووکیٹ
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک این اے 49 اسلام آباد کے صدراشتیاق میر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آٹے کے 20 کلو گرام کے تھیلے کی قیمت 780 ہوگئی، ذخیرہ اندوزوں نے اوپن مارکیٹ میں گندم غائب کرکے آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک ٹریڈرز ونگ کے عہدیداران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں آٹے کا بحران آنے والاہے، لیکن حکومت کی عدم دلچسپی اور خاموشی پوری قوم کے لئے سوالیہ نشان ہے، غریب آدمی کو آٹا، دالیں، چینی، چائے اور روزمرہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں ریلیف دینے کی بجائے جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ کر کے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے جبکہ امراء کومراعات دی جارہی ہیں۔ امراء کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، حالیہ بجٹ میں جی ایس ٹی میں اضافہ معیشت کی تباہی کا باعث بنے گا جس سے عوام کو مذید تباہی کے گڑھے میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آٹے کے بحران سے نمٹنے کے لئے اور عوام کو مزید پریشانی سے بچانے کے لئے کوئی جامع پالیسی اختیارکی جائے۔
تبصرہ