پاکستان اس وقت کرپٹ ترین ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے۔ سردار منصور خان
معیشت کو سہارا دینے کے لئے نئے قرضے لے کر ملکی معیشت پر بوجھ
ڈالاجاتاہے
سخت گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ نہ کیا گیا تو یہ حکمرانوں کے لئے اچھا
شگون نہیں ہوگا
ملک میں حقیقی تبدیلی صرف جرات مند قیادت ہی لاسکتی ہے
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان نے کہاہے کہ کرپٹ نظام کے ہوتے ہوئے عوام کو ریلیف ملناتو دور کی بات عوام کے مسائل پر توجہ بھی نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت کرپٹ ترین ممالک کی صف میں شامل ہے جبکہ معیشت کو سہارا دینے کے لئے مذید قرضے لے کر ملکی خزانے اور معیشت پر بوجھ ڈالا جاتا ہے۔ سخت گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ نہ کیاگیا تو یہ حکمرانوں کے لئے اچھا شگون نہیں ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک راولپنڈی اسلام آباد کے عہدیداران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک افضل، سعید راجہ، فاروق بٹ، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، غضنفر کھوکھر، راجہ منیر اعجاز، ملک طاہر جاوید، مقصود عباسی اور دیگر بھی شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے، عوام نے ووٹ دے کر اپنا فرض ادا کر دیا اب حکمرانوں کا کڑا امتحان ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دیتے ہیں یا غریب عوام کو مسائل کی دلدل میں پھسائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک حکومت کے اچھے اقدامات کی حمایت اور عوامی مفادات کے خلاف ہونے والے ہر اقدام کی سخت مخالفت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں رائج عوام دشمن نظام گزشتہ 65 سالوں سے مثبت کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے اسی لئے عوامی تحریک نے عوام دشمن نظام کے تحت انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔ قوم کو اپنے مسائل کے حل کے لئے نظام کی تبدیلی کے لئے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دینا ہوگا۔ اگر پوری قوم یک نکاتی ایجنڈے پر پاکستان عوامی تحریک کاساتھ دے تو وہ وقت دور نہیں جب اس ملک میں اندھیروں کا خاتمہ اور روشنی سویرا طلوع ہوگا۔
سردار منصور خان نے حکومت کی جانب سے ڈرون حملوں پر امریکہ سے احتجاج کرنے پر کہا کہ فقط احتجاج کردینا مسئلے کاحل نہیں ہے اس پر ایک قومی پالیسی بنائی جائے اور ملکی مسائل کے حل کے لئے مخلصانہ کوششیں کی جائیں۔
تبصرہ