بہت جلد ملک میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں حقیقی تبدیلی آئے گی۔ عمر ریاض عباسی
الیکشن سے قبل قوم اور اداروں کو بھر پور رہنمائی دی، ہمارا ضمیر مطمئن ہے: عمر
ریاض عباسی
موجودہ نظام کے تحت ووٹ کی حرمت پامال ہوئی ہیں: فاروق بٹ
اسلام آباد: 26 مئی 2013ء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر فاروق بٹ نے کہا ہے کہ 23 دسمبر سے قبل از الیکشن تک ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہا ہوا ایک ایک لفظ سچ ثابت ہوا۔
انہوں نے بارہا کہا تھا کرپٹ نظام کے تحت کبھی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ووٹ کا تقدس تبھی قائم رہتا ہے جب انتخابی نظام شفاف ہو، موجودہ نظام کے تحت ووٹ کی حرمت پامال ہوئی ہے۔ آج ہر طرف دھاندلی کا شور اس لیے ہے کہ نظام انتخاب عوام اور ملک دشمن ہے۔ قومی اسمبلی کیلئے 15 اور صوبائی کیلئے 10 لاکھ روپے کے اخراجات کی حد کو امیدواروں نے ہوا میں اڑا دیا۔
غیر آئینی اور غیر قانونی الیکشن کمیشن کے ہوتے ایسا ہی ہونا تھا۔ کوئی جماعت اور لیڈر نہیں اس ملک کا دشمن کرپٹ سیاسی نظام ہے جو معاشرے کی ڈیڑھ فیصد ایلیٹ کلاس کو مقتدر ہونے کا حق دیتا آ رہا ہے۔
پا کستان عوامی تحریک نے الیکشن سے قبل قوم اور اداروں کو بھر پور رہنمائی دی اس لیے ہمارا ضمیرمطمئن ہے۔ وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے 24 ویں یوم تاسیس کو موقع پرکیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔
اس موقع پر غلام مصطفی نورانی، ابرار رضا ایڈووکیٹ اور غضنفر کھوکھر، انصار ملک، ایم ایچ خان، غلام علی خان، عرفان طاہر، جاوید اصغر ججہ، مبشر رندھاوا اور دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی امت کیلئے جو درد رکھتے ہیں وہ ہر سینے کو منتقل کرنا ہو گا تا کہ پاکستانیوں کی خوشحالی اور عزت و وقار انہیں واپس مل سکے۔
معاشی غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کیلئے جذبہ حب الوطنی کو بیدار کر کے استقامت سے عوام کو اقتدار منتقل کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ظلم اور استحصال پر مبنی نظام سے نجات دلانے کے لئے میدان عمل میں نکل آئی ہے۔ قوم تبدیلی چاہتی ہے تو فرسودہ نظام کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد میں شامل ہو جائے۔
پاکستان عوامی تحریک غریب عوام کی حالت بدلنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، جس کے لئے نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ ایک کروڑ کارکن بنانے کے لئے یونین کونسل کی سطح پر ورکنگ پلان بنایا جا رہا ہے اور کارکن دن رات ایک کر کے ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام کو گھر گھر، گلی گلی پھیلانے کے لئے کمر کس چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے 1989 سے اپنے معرض وجود میں آنے سے اب تک ملک و قوم کے لئے ہمیشہ مثبت قدم اٹھایا ہے، پوری قوم آگاہ ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو کسی اقتدار کی ضرورت نہیں بلکہ وہ ملک کے کروڑوں غریبوں کا مقدر بدلنے کے لئے
عوامی تحریک کے کارکنان ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام کو آواز کو ہر گھر تک پہنچائیں گے، عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ بہت جلد ملک میں حقیقی تبدیلی آئے گی، انقلاب آئے گاجس کی قیادت ڈاکٹر طاہرالقادری کریں گے۔
تبصرہ