جس معاشرے میں انصاف نہ ملے وہ زندہ نہیں رہتے: مہر ظفر عباس
اگر ہماری عوام میں جدوجہد کرنے کا شعور اجاگر ہوجائے تو پاکستانی
معاشرہ دنیا کا بہترین اسلامی معاشرہ بن سکتا ہے
منہاج یونیورسٹی لاہور (کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز) کے زیراہتمام ہونے والے
سیمینارسے مقررین کا خطاب
اگر ہماری عوام میں اپنے معاشرے اور آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے جدوجہد کرنے کا شعور اجاگر ہوجائے تو پاکستانی معاشرہ دنیا کا بہترین اسلامی، فلاحی اور رفاعی معاشرہ بن سکتا ہے۔ جس معاشرے میں انصاف نہ ملے وہ زندہ نہیں رہتے، عوام کو انصاف دلانے میں پولیس کے علاوہ عوام، عدلیہ، وکلاء، پارلیمنٹ اور آئین کا کردار بڑا اہم اور نمایاں ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی پنجاب مہر ظفر عباس لک نے منہاج یونیورسٹی لاہور (کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز) میں جامعۃ الازہر کی برانچ WAAG کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار بعنوان ’’ Role of police in Dispensation justice ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جو خامیاں نظر آتی ہیں اس کے ذمہ دار عوام، حکومت، اسمبلیاں اور خود پولیس ڈیپارٹمنٹ ہے لہذا آج اس ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جو بیداری شعور کی تحریک پیدا کی ہے یہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔
سیمینار سے بریگیڈئر عبیداللہ رانجھ، جی ایم ملک، میجر علی حسین رضوی اور ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری نے بھی خطاب کی۔ آخر میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مہمانان گرامی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف بطور گفٹ پیش کی۔
تبصرہ