مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قائدین آج (منگل) بیداری شعور طلبہ اجتماع کے حوالے سے انتہائی اہم پریس کانفرنس کریں گے
بیداری شعور طلبہ اجتماع کی تیاریاں زور و شور سے جاری
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ہونیوالے بیداری شعور طلبہ اجتماع کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل حسین کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونیوالے اہم اجلاس میں گذشتہ روز 25 سے زائد انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی اور رپورٹ پیش کی۔ حافظ تجمل حسین نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور بعض امور پر ضروری رہنمائی بھی دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 19 نومبر کو ناصر باغ میں لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا طلبہ اجتماع ہوگا اور اس حوالے سے آج لاہور پریس کلب میں دیگر طلبہ قائدین کے ہمراہ انتہائی اہم پریس کانفرنس ہوگی جس میں پاکستان کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں طلبہ و طالبات کی ذمہ داریوں اور موجودہ حالات میں انکے کردار کے حوالے سے اہم اعلان بھی کیاجائے گا۔
تبصرہ