سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن کمیشن کاآئینی کردار سوالیہ ہو گیا: خرم نواز گنڈاپور
سپریم کورٹ نے کہا الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
عوامی تحریک نے آئینی الیکشن کمیشن کی تشکیل اور انتخابی اصلاحات کیلئے طویل جدوجہد کی
لاہور (12جولائی 2024) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا آئینی کردار سوالیہ ہو گیا۔فیصلے سے واضح ہو گیا کہ الیکشن کمیشن نے بحران کم کرنے کی بجائے اسے مزید گہرا کیا۔ اتحادی حکومت نے اس فیصلے سے قبل مشکوک اراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر جو قانون ساز ی کی اب اس کی آئینی حیثیت پر بھی سوال اٹھیں گے۔ اکثریتی فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، یہ بہت بڑا سوال بلکہ چارج شیٹ ہے۔ آئندہ کیلئے کون اعتماد اور یقین کرے گا؟ اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبرز سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک اول روز سے یہ مطالبہ کرتی چلی آئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق فعال بنانے سے حقیقی جمہوریت کا دروازہ کھلے گا۔پاکستان عوامی تحریک نے آئینی الیکشن کمیشن کی تشکیل،انتخابی اصلاحات کیلئے طویل جدوجہد کی، جنوری 2013 میں پر امن لانگ مارچ بھی کیا تھا۔اب وقت آ گیا ہے کہ ایک ایسا الیکشن کمیشن تشکیل پائے جس کا کردار آئین کے مطابق اور ہر قسم کی جانبداری سے بالاتر ہو۔
تبصرہ